Home Latest News Urdu مائیکرو سرٹس اور پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ کے درمیان چینی زبان سے متعلق ایچ ایس کے مشترکہ کور سز اور سرٹیفیکٹس کے اجراء کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط۔
Latest News Urdu - August 19, 2026

مائیکرو سرٹس اور پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ کے درمیان چینی زبان سے متعلق ایچ ایس کے مشترکہ کور سز اور سرٹیفیکٹس کے اجراء کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط۔

اسلام آباد، 18 اگست 2026: پاکستان کے قومی ڈیجیٹل اسکلز سرٹیفیکیشن پلیٹ فارم اور اےایکس آئی سسٹمز (ایس او ای) کے ذیلی ادارے مائیکروسرٹس نے پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ پاکستان-چائنا انسٹی ٹیوٹ ایک غیر سرکاری تھنک ٹینک ہے جو پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرتا ہے جس میں نوجوانوں، خواتین، تعلیم، سفارت کاری، دفاع، توانائی، معیشت اور ماحولیات پر خصوصی توجہ مر کوز ہے۔
اس شراکت داری کے تحت پی سی آئی مائیکرو سرٹس کی جانب سے تیار کیے گئے ایچ ایس کےسے ہم آہنگ چینی زبان کی سرٹیفیکیشن کے چار ماڈیولز کا ماہرین کی جانب سے تعلیمی جائزہ فراہم کرے گا جس کے بعد انہیں پلیٹ فارم کے ذریعے ملک بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔مفاہمتی یادداشت پر مائیکرو سرٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران بھٹی اور پاکستان-چائنا انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سیدنے اسلام آباد میں مائیکرو سرٹس کے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دستخط کیے۔
مائیکرو سرٹس نے ایچ ایس کے مہارتوں کے فریم ورک سے ہم آہنگ چینی زبان کی سرٹیفیکیشن کے چار ماڈیولز تیار کیے ہیں جن میں ایچ ایس کے ون (بنیادی مینڈارن)، ایچ ایس کے ٹو(ابتدائی مینڈرن)، ایچ ایس کے تھری (درمیانی درجے کی مینڈارن) اور ایچ ایس کے فور(اعلیٰ درمیانی درجے کی مینڈارن) شامل ہیں۔ یہ ماڈیولز چینی زبان سیکھنے والے پاکستانیوں کی معیارات سے ہم آہنگ اور منظم مینڈارن زبان کی اسناد فراہم کرنے اور ان کی تعلیمی و پیشہ ورانہ ضروریات میں مدد کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
یہ سرٹیفیکیشنز بالخصوص ان طلبہ اور اسکالرشپ کے خواہش مند امیدواروں کے لیے تیار کیے گئے ہیں جو چین میں تعلیم حاصل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، نیز ان پیشہ ور افراد کے لیے بھی جو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں اور چین سے متعلق دیگر شعبوں میں مواقع کے خواہاں ہیں۔ پی سی آئی کے ساتھ تعاون سرٹیفیکیشن ماڈیولز میں ماہرین کی جانب سے تعلیمی جائزے کی ایک اضافی سطح شامل کرے گا جس سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ مواد متعلقہ، جامع اور ایچ ایس کے فریم ورک سے وابستہ تعلیمی ضروریات سے ہم آہنگ ہو۔

مفاہمتی یاداشت پردستخط کی تقریب میں پی سی آئی کی جانب سے تہذیب حسین برچہ نے شرکت کی جبکہ مائیکرو سرٹس کی ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے، جن میں ثمر امین، پروگرام مینیجر؛ سمیہ برہان، مینیجر سرٹیفیکیشنز؛ کاچو مدثر، برانڈ اینڈ مارکیٹنگ اسپیشلسٹ؛ خواجہ احمد، آپریشنز اینڈ گروتھ کوآرڈینیٹر؛ فیصل بخاری، فل اسٹیک ڈویلپر اور مقدس شوکت، کریکولم اینڈ کنٹینٹ ڈویلپمنٹ آفیسر شامل تھے۔یہ شراکت داری ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے چینی زبان سیکھنے والے پاکستانیوں کے لیے چینی زبان کی تعلیم اور سرٹیفیکیشن کے مواقع تک رسائی کو وسعت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے جبکہ اس سے پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلیمی اور پیشہ ورانہ روابط کو مزید فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی

Comments Off on مائیکرو سرٹس اور پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ کے درمیان چینی زبان سے متعلق ایچ ایس کے مشترکہ کور سز اور سرٹیفیکٹس کے اجراء کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط۔

Check Also

وزیر اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات،شہباز شریف کو شی جن پنگ کا خط پیش کیا