ماہرینِ معاشیات سی پیک کے تحت پاکستان میں اقتصادی نمو کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
.
متعدد اقتصادی ماہرین اور سیاسی معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی معیشت کے لئے زیادہ سے زیادہ فوائد کے حصول کا موجب بنے گا کیونکہ اس کے سبب توانائی منصوبوں ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، صنعتی کاری ، اور گوادر بندرگاہ کی توسیع اور بہتری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ لٰہذا ان کا کہنا ہے کہ معیشت اور علاقائی تعاون کے حوالے سے اس میگا پراجیکٹ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ مزید برآں نسرین خالد جیسے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مناسب طریقے سے عمل درآمد کے سلسلے کو آگے بڑھایا جائے تو صرف سی پیک ہی اقتصادی تجارت کو 9.8 فیصد بڑھا سکتا ہے۔ ایک اور ماہر عثمان نعیم نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کے ذریعے سے بلوچستان کے عوام اپنا ذریعہ معاش بڑھا سکتے ہیں۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …