Home Latest News Urdu ماہرین کی جانب سےسی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاروں کو تمام سہولت بہم فراہم کرنے کی ضرورت پر زور۔
Latest News Urdu - December 24, 2021

ماہرین کی جانب سےسی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاروں کو تمام سہولت بہم فراہم کرنے کی ضرورت پر زور۔

.

سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کی جانب سے منعقدہ ایک ویبینار میں ماہرین نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ حکومت قومی معیشت کو مستحکم کرنےکے لیے سی پیک اور اے پی ٹی ٹی اے میں سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو سہولیات فراہم کرے۔ اس موقع پر کے پی بی او آئی ٹی کے سی ای او حسن داؤد بٹ بھی موجود تھے انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل اور قومی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن ہونی چاہیے۔ کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے اس موقع پر کہا کہ چینی کمپنیوں نے کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور سکھر میں ٹرانسپورٹ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے میں سندھ حکومت کے ساتھ بھی شراکت داری کی ہے۔ اس موقع پرافغان ٹرانزٹ تجارت کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments Off on ماہرین کی جانب سےسی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاروں کو تمام سہولت بہم فراہم کرنے کی ضرورت پر زور۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …