ماہرین کی جانب سےپاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے چینی ماڈل سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور۔
.
پاکستانی ماہرین نے غربت کے خاتمے اور عالمی پائیدار ترقی کے لیے سرحد پار ای کامرس میں ساؤتھ-ساؤتھ تعاون سے متعلق ایک آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تجویز پیش کی ہے کہ پاکستان ای کامرس کے ذریعے غربت کے خاتمے میں چین کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (بی آر ایس پی) میں کپیسٹی بلڈنگ کے مینیجر حسن رضوی جنہوں نے پانچ روزہ ٹریننگ میں شرکت کی کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کے دوران انہوں نے سروس سینٹرز میں پاپولرائزیشن سیشنز کے آغاز، تربیتی پروگراموں کے ذریعے دیہی علاقوں میں ای کامرس کی صلاحیتوں کو بتدریج منتقل کرنے کا طریقہ سیکھا۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…