Home Latest News Urdu محسن نقوی کا چینی سفارت خانے کا دورہ، کراچی دھماکے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت۔
Latest News Urdu - October 8, 2024

محسن نقوی کا چینی سفارت خانے کا دورہ، کراچی دھماکے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی دھماکے میں دو چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کے لیے چینی سفارت خانے کا دورہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کے دوران چینی شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے چینی سفیر کو دھماکے کی تمام تفصیلات اور تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے کام کرنے والے چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Comments Off on محسن نقوی کا چینی سفارت خانے کا دورہ، کراچی دھماکے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…