Home Latest News Urdu مختصر ویڈیو مقابلہ میں پاک چین تعلقات کے 70 سالہ سفر کو اجاگر کیا گیا۔
Latest News Urdu - January 31, 2022

مختصر ویڈیو مقابلہ میں پاک چین تعلقات کے 70 سالہ سفر کو اجاگر کیا گیا۔

.

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) نے آل پاکستان چائنا فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے تعاون سے “چین پاکستان دوستی اور بیجنگ 2022 کے سرمائی اولمپک گیمز کے لیے نیک خواہشات” کے موضوع پر مختصر ویڈیو مقابلے کے ونرز کے لیے ایک خصوصی ایوارڈ تقریب کا اہتمام کیا۔اس تقریب کے انعقاد کا مقصد پاک چین سفارتی تعلقات اور دوستی کے قیام کے 70 سال مکمل ہونے پر جشن منانا تھا۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاک چین تعلقات کی 70 سالہ تقریبات اور آئندہ بیجنگ 2022 کے سرمائی اولمپک گیمز دوستی کو مزید مضبوط کریں گے۔ انہوں نے اس ویڈیو مقابلے کے جیتنے والوں اور تمام شرکاء کی کوششوں کو سراہا۔ اس کے علاوہ پاکستانی نوجوانوں نے منفرد آئیڈیاز اور شاندار ویڈیوز شیئر کیں جن میں چینی عوام کو بیجنگ 2022اولمپک گیمز کی میزبانی پر مبارکباد دی گئی اور پاکستان اور چین کے عوام کی دوستی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

Comments Off on مختصر ویڈیو مقابلہ میں پاک چین تعلقات کے 70 سالہ سفر کو اجاگر کیا گیا۔

Check Also

صدر آصف زرداری آئندہ ماہ سرکاری دورے پر چین جائیں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر جائیں گے، جہاں ان کی اپنے …