Home Latest News Urdu مشیر وزیراعظم برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد کی چینی وفد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ترغیب
Latest News Urdu - July 6, 2019

مشیر وزیراعظم برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد کی چینی وفد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی ترغیب

Enter Your Summary here.

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت‘ صنعت و پیداوار,ٹیکسٹائل و سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے چائینہ ریلوے کنسٹریکشن کارپوریشن (سی آر سی سی)کے وفد کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو بروئے کار لانے کے لئے چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے.اس دوران چائینہ ریلوے کنسٹریکشن کارپوریشن (سی آر سی سی)کے وفد نے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن میں چین پاکستانی معیشت پر بوجھ کا باعث بنے بغیر بہترین حکمت عملی اپنا کر سی پیک منصوبہ کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کرے گا اور اس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو خاص فوقیت دی جائے گی تاکہ پاکستان میں اس شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو بروئے کار لایا جا سکے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

خصوصی اقتصادی زونزمیں چینی سرمایہ کاروں کوتمام سہولیات فراہم کرینگے،عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر نجکاری و مواصلات عبد العلیم خان نے کہاہے کہ نجکاری بورڈ چینی سرمایہ کاروں کو خص…