مشیر وزیر اعظم عبد الرزاق داؤد 35 پاکستانی کمپنیوں کے گروپ کی قیادت کرتے ہوئے شنگھائی میں منعقدہ دوسری چائینہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کریں گے۔۔۔۔۔
پاکستان کی 35 کمپنیاں شنگھائی میں منعقدہ دوسری چائینہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں اپنی مصنوعات نمائش کے لئے پیش کریں گی۔ مشیر وزیر برائے تجارت و پیداوار عبد الرزاق داؤد اس نمائش میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستانی کمپنیاں اس نمائش میں ٹیکسٹائل، لیدر، کھیلوں کے سامان، سرجیکل سازو سامان، ہوم فرنشنگ کی مصنوعات سٹالوں کی زینت بنائیں گے۔جبکہ پاکستان کی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی اپنے سٹال میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا اہتمام کرے گا۔اس کے علاوہ مشیر برائے وزیر اعظم عبد الرزاق داؤد کی بیجنگ میں چینی وزیر تجارت سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…