Home Latest News Urdu معاشی استحکام کیلئے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے،چینی سفیرنونگ رونگ
Latest News Urdu - January 9, 2023

معاشی استحکام کیلئے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے،چینی سفیرنونگ رونگ

.

 

پاکستان میں تعنیات چین کے سفیرنونگ رونگ نے پاکستانی ذرائع ابلاغ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان نےسی پیک توانائی منصوبوں سےترقی کی صلاحیت کومضبوط کیا ہے اور چین معاشی استحکام کیلئے پاکستان سےہرممکن تعاون کیاجائےگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گوادرکازیرتعمیرایئرپورٹ چین کاابتک کاسب سےبڑاغیرملکی امدادی منصوبہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک نے کورونا وباکے دوران بھی اپنی رفتاربرقرارکھی ہے ‘ چین نے سی پیک میں مجموعی طورپر مجموعی طورپر 25.4ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ‘ 2.12ارب ڈالر ٹیکس اداکیا اور پاکستانی عوام کیلئے ایک لاکھ 92ہزار ملازمتیں پیداکیں۔ مزید برآں،چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے کاروبار سمیت دیگر تمام منصوبے شفاف ہیں ۔

 

Comments Off on معاشی استحکام کیلئے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے،چینی سفیرنونگ رونگ

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …