ملتان-سکھر موٹروے(ایم-5) کو ایل ٹی وی ٹریفک کے لئے آج کھولا جائے گا۔۔۔۔۔
وزارت کمیونکیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی ملتان-سکھر موٹروے کو آج سے ہلکی ٹریفک کے لئے کھول دی جائے گی۔واضح رہے کہ چھ لائنوں پر مشتمل ملتان-سکھر موٹروے(ایم-5) کی تکمیل سےنہ صرف سفر کی دورانیہ میں کمی آئے گی بلکہ صنعتوں کی پیداواری استعداد خصوصاًزراعت کے شعبے میں ترقی کی راہیں ہموار ہونگی۔ 392کلو میٹر پر مشتمل ملتان-سکھر موٹروے کا شمار سی پیک منصوبے کے روڈ انفراسٹریکچر کے سب سےبڑے پراجیکٹ میں ہوتا ہے اور ایم-5منصوبہ پنجاب اور سندھ کے عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کرے گا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…