ملتان-سکھر موٹروے (ایم-5) کا جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی میٹنگ میں باقائدہ طور پر افتتاح۔۔۔۔۔۔
جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) کے نویں اجلاس میں سی پیک منصوبہ کی تکمیل شدہ ملتان سکھر موٹروے(ایم-5) کا باقائدہ افتتاح کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 392 کلو میٹر پر محیط ایم-5 سی پیک منصوبہ کا طویل ترین پراجیکٹ ہے۔ چھ لائینی ملتان-سکھر موٹروے سے نہ صرف سفر کے دورانیہ میں کمی واقع ہوگی بلکہ اس سےصنعتی پیداوار خصوصاً زراعتی شعبے کو بھی استحکام حاصل ہوگا۔ اسی طرح ملتان-سکھر موٹروے سے پنجاب اور سندھ کی سماجی و اقتصادی پسماندگی کی شکار آبادی کو بھی فوائد حاصل ہونگے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…