Home Latest News Urdu مٹیاری۔لاہور ٹرانسمیشن لائن منصوبے کوتجارتی بنیاد پر فعال کر دیا گیا
Latest News Urdu - September 3, 2021

مٹیاری۔لاہور ٹرانسمیشن لائن منصوبے کوتجارتی بنیاد پر فعال کر دیا گیا

.

سی پیک کا فلیگ شپ انرجی پراجیکٹ 660کلوواٹ ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ (ایچ وی ڈی سی) مٹیاری-لاہور ٹرانسمیشن لائن کو آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے نے پہلے ہی دن جامشورو میں ٹرپنگ کی وجہ سے ملک کو بجلی کی بندش میں پڑنے سے بچایا کیونکہ اس نے ترسیل اور تقسیم کے نظام کو سنبھالا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اعزاز احمد نے کہا کہ یہ منصوبہ بلیک آؤٹ اور خرابی کے کسی بھی کم امکان کو روک دے گا۔ ایچ وی ڈی سی ٹیکنالوجی قومی گرڈ میں ایک پہلا اضافہ ہے حالانکہ یہ دنیا بھر میں طویل عرصے سے وسیع پیمانے پر استعمال ہوتی رہی ہے۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چائینہ سٹیٹ گرڈ کا تیار کردہ یہ 4000 میگاواٹ کا منصوبہ سالانہ 35 ارب+ کلو واٹ بجلی منتقل کرے گا اور پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کا باعث بنے گا۔

Comments Off on مٹیاری۔لاہور ٹرانسمیشن لائن منصوبے کوتجارتی بنیاد پر فعال کر دیا گیا

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …