Home Latest News Urdu مہمند ماربل سٹی کو خصوصی اقتصادی زون کا درجہ دےدیا گیا۔
Latest News Urdu - July 1, 2021

مہمند ماربل سٹی کو خصوصی اقتصادی زون کا درجہ دےدیا گیا۔

.

خیبر پختونخواہ سپیشل اکنامک زون اتھارٹی (ایس ای زیڈ اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مہمند ماربل سٹی کو خصوصی اقتصادی زون کا درجہ دے دیا ہے۔ ایک اجلاس کے دوران ایس ای زیڈ اے نے 2 ہزار ایکڑ مزید اراضی مختص کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے ورسک روڈ ، ملاگوری اور شبقدر میں واقع تمام فیکٹریوں کو اس نئے خصوصی اقتصادی زون منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اور تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ مزید برآں راشکئی خصوصی اقتصادی زون سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ بھی کیا گیا ہے۔

Comments Off on مہمند ماربل سٹی کو خصوصی اقتصادی زون کا درجہ دےدیا گیا۔

Check Also

پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک،ایم ایل ون، گوادربندرگاہ اور زراعت میں تعاون بڑھانا نا گزیر: اسحاق ڈار اور وانگ ژی کا اتفاق

پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے چین میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔ پریس کانفرنس میں چین…