Home Latest News Urdu افغان امن ڈائلاگ کی کامیابی بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹو کا دائرہ وسیع کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔۔۔۔
Latest News Urdu - September 6, 2019

افغان امن ڈائلاگ کی کامیابی بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹو کا دائرہ وسیع کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔۔۔۔

افغانستان میں امن و امان کے حوالے سے چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان سمٹ کا انعقاد 7 ستمبر سے آسلام آباد میں ہوگا۔ یہ سمٹ افغان امن میں مثبت پیش رفت کے نظر تینوں ملکوں کےدرمیان اقتصادی تعاون کو بڑھنے میں مددگار رہے گا۔ اس کے علاوہ سمٹ میں بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے حوالے سے بھی معاملات طے پانے کی امید ہے۔ سمٹ میں چینی وزیر خارجہ وانگ شی،افغان سیکیورٹی ایڈوائزر حمد اللہ محب،افغان وزیر خارجہ صلاح الدین اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس میں شریک ہونگے۔جبکہ ماضی میں بھی ان تینوں ممالک نے افغانستان اور خطے میں اقتصادی اقدامات سے متعلق ریجنل اکنامک کوآپریشن کانفرنس میں ایک دوسرے کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مستحکم کرنے،باہمی تعاون کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کے توسط سے ربط سازی کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …