Home Latest News Urdu نائب وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم
Latest News Urdu - January 28, 2025

نائب وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی سفیر نے موسموں کے گرم و سرد سے بے نیاز پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کا بنیادی ستون ہے ۔ ملاقات کے دوران سی پیک ٹو پر ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Comments Off on نائب وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم

Check Also

پاکستان اور چین ایک دوسرے کے شانہ بشانہ ڈٹ کر کھڑے ہیں، چینی سفیر

چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ایک روشن مستقبل کے لیے ڈٹ کر ایک دوس…