Home Latest News Urdu نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں چین کے سفیرجیانگ زیڈونگ کی ملاقات
Latest News Urdu - October 25, 2023

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں چین کے سفیرجیانگ زیڈونگ کی ملاقات

.

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران پُرتپاک استقبال اور شاندار انتظامات پر چینی صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ چین کے دوران جن مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ان پر عمل درآمد کے لیے پاکستان بھرپور اقدامات اٹھائے گا ۔ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ معاہدوں کی بدولت چین پاکستان اقتصادی راہداری میں نئے باب کا اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انشئیٹو پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے اورسی پیک کے ثمرات سے دونوں ملکوں کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر چینی سفیر نے وزیراعظم کو پاکستان کے ترقی اور معاشی استحکام میں چین کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

Comments Off on نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں چین کے سفیرجیانگ زیڈونگ کی ملاقات

Check Also

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات

وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت پر بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد، چینی کمپنی کا پاکستان میں …