Home Latest News Urdu نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گوادر میں چین پاکستان دوستی ہسپتال اور سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹ کا افتتاح کیا
Latest News Urdu - December 5, 2023

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گوادر میں چین پاکستان دوستی ہسپتال اور سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹ کا افتتاح کیا

.

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاک چین دوستی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ’’ چین پاکستان دوستی ہسپتال‘‘ اور سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹ سمیت سی پیک منصوبوں سے گوادر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، گوادر میں کئی سالوں سے پینے کے پانی کا گھمبیر مسئلہ اس منصوبے سے حل ہو جائے گا، مستقبل میں چین میں کھربوں ڈالر کی تجارت سے مستفید ہونے کیلئے ہمیں بالخصوص نوجوانوں کو تیاری کرنا ہوگی اور یہ ان کیلئے سنہری موقع ہے کہ وہ اپنے ملک، صوبے اور خاندانوں کیلئے اس سے فائدہ اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’ چین پاکستان دوستی ہسپتال‘‘ اور سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کیلئے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان سے دلی لگائو ہے، بی آر آئی فورم کے موقع پر چینی حکام کی اردو سے موثر شناسائی پر خوشی ہوئی، زبان اور روابط سے دو ممالک کے درمیان قربتیں مضبوط ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین سدا بہاردوست اور آئرن فرینڈز ہیں، ان کے درمیان پہاڑوں سے بلند اور شہد سے میٹھی دوستی ہے، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ مضبوط اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اپنے عوام کی بڑی تعداد کو غربت سے نکال کر بے مثال کارنامہ سرانجام دیا۔

Comments Off on نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گوادر میں چین پاکستان دوستی ہسپتال اور سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے پلانٹ کا افتتاح کیا

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…