نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات۔
.
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کے اعادہ کرتےہوئے سیاسی ، اقتصادی ، تعلیم ، سائنس و ٹیکنالوجی ،ثقافتی اور عوامی روابط کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر دونوں رہنمائوں کی ملاقات ہوا۔ اس موقع پر نگران وفاقی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے مضبوط اور دیرینہ پاک چین تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں راہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، شعبہِ تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، تقافتی اور عوام کی سطح پر تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔وزیرِ اعظم نے چینی قیادت کو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم (بی آر ایف) کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی وسعت کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ مواصلاتی روابط اور مشترکہ خوشحالی کی بدولت پوری دنیا کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تناظر میں پاک چین تعاون اور معاشی روابط کے فروغ کی استعداد پرتبادلہ خیال کیا۔وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی پاکستان کی معیشت کیلئے اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک اپنی تعمیر کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے جس میں صنعتی ترقی، روزگار کی فراہمی کے منصوبے، معدنیات، آئی ٹی اور زراعت کی ترقی شامل ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور صنعتی استعداد بڑھے گی۔ وزیرِ اعظم لی کی چیانگ نے پاک چین تعلقات کے فروغ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیراتی و ترقی کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…