نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، سفارتی تعلقات کی 72 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی
.
پاکستان اورچین کے سفارتی تعلقات کی 72 ویں سالگرہ پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی چینی قونصلیٹ آمد قونصلر جنرل کو مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاک چین سفارتی تعلقات کے72سال مکمل ہونے پر چینی قونصل جنرل کو مبارکباد دی اور کیک بھی کاٹا۔ چینی قونصل جنرل نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر،معروف صنعتکار گوہر اعجاز اورمیاں احسن بھی ہمراہ تھے، ملاقات میں تجارتی ومعاشی تعلقات کو فرو غ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات کا نیاسال دونوں ممالک کے درمیان زندگی کے تمام شعبوں میں تعاون کی مزید نئی راہیں کھولے گا، زراعت، ہیلتھ کیئر،ٹیکنالوجی اورتعلیم کے شعبوں میں چین کے تعاون سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین ایک روشن کل کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، چین ہمارا ہر موسم کا دوست،مضبوط شراکت دار اور قابل اعتماد پڑوسی ثابت ہوا ہے، ضرورت کے وقت چین کی غیر متزلزل حمایت پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …