Home Latest News Urdu نگران وزیرداخلہ سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Latest News Urdu - November 20, 2023

نگران وزیرداخلہ سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

.

نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈانگ نے ملاقات کی ہے۔ جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان کئی دہائیوں پر مشتمل دوستی دنیا بھر کے لئے مثال ہے۔ وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے چین کا کامیاب دورہ کیا، جس سے سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگلا ہدف دورے کے دوران کئے گئے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانا ہے، چینی صدر شی جن پنگ کا گلوبل سیکیورٹی انیشیٹیو قابل ستائش ہے، گلوبل سکیورٹی کو بڑھانے کیلئے پاکستان ہر قسم کے بین الاقوامی تعاون میں فعال کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔چینی سفیر نے چینی باشندوں کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کرنے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔

Comments Off on نگران وزیرداخلہ سے چینی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔