نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی چینی صدر شی جن پنگ کے عشائیے میں شرکت۔
.
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نےچین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیرِ اعظم صدر شی جن پنگ کی جانب سے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شریک عالمی رہنماؤں کیلئے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کیلئے گریٹ ہال آف پیپلز پہنچے جہاں چینی صدر شی جن پنگ اور خاتون اول پانگ لی-یوان نے نگران وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال کیا. نگران وفاقی کابینہ کے وزراء نے بھی وزیرِ اعظم کے ساتھ عشائیے میں شرکت کی.نگران وزیرِ اعظم نے عشائیے میں شریک دیگر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کیں
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…