نگران وزیر داخلہ گلوبل پبلک سیکیورٹی کوآپریشن فورم میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے۔
.
نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی گلوبل پبلک سیکیورٹی کوآپریشن فورم میں شرکت کیلئے چین روانہ ہوگئے۔نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی گلوبل پبلک سیکیورٹی کوآپریشن فورم 2023ء میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے 3 روزہ کانفرنس چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر لیانیونگینگ میں منعقد ہو گی، کانفرنس میں 50 ممالک کے 400 نمائندگان شرکت کریں گے، کانفرنس میں گلوبل پبلک سیکیورٹی ایشوز زیربحث آئیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام، ماہرین اور سکالرز بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے، دورے کے دوران نگران وزیر داخلہ چینی اعلیٰ حکام سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی، معاشی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے پر گفتگو بھی ہو گی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…