نگران وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید سے چین کے سفیر کی ملاقات،سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال
نگراں وزیرِ منصوبہ بندی سمیع سعید سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سیکریٹری وزارت منصوبہ بندی اویس منظور سمرا بھی شریک ہوئے، جس کے دوران پیک کے جاری منصوبوں، توانائی، انفرااسٹرکچر، انڈسٹریل زونز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید حکومت سی پیک کےجاری منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ وزارت باقاعدگی سے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیتی ہے، سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزارت منصوبہ بندی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی سی پیک کے منصوبوں پر بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، جسےچین قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…