Home Latest News Urdu نگران وفاقی وزیر ثقافت جمال شاہ نے سی پیک کے تحت اقتصادی کوششوں کے ساتھ ثقافتی روابط کی اہمیت پر زور دیا
Latest News Urdu - December 31, 2023

نگران وفاقی وزیر ثقافت جمال شاہ نے سی پیک کے تحت اقتصادی کوششوں کے ساتھ ثقافتی روابط کی اہمیت پر زور دیا

.

نگران وفاقی وزیر ثقافت و قومی ورثہ جمال شاہ نے سی پیک کے تحت اقتصادی کوششوں کے ساتھ ثقافتی روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئےچینی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ دونوں ممالک کی فلمی صنعتوں کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر جمال شاہ نے چین کی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے وفد کے دورہ پاکستان کے موقع پر اہم ملاقات کی۔ڈائریکٹر سی ایف آئی سی اور چانگ جیانگ کے چیئرمین ژانگ یانگ کی قیادت میں وفد میں فلم پروڈیوسر یی ہائی کلچر کمیونیکیشن کے چیئرمین ہوکیانگ اورلی ٹنگ انٹرنیشنل کے چیئرمین لیانگ ٹنگ سمیت اہم لوگ شامل تھے۔ وفد کے دیگر ارکان میں سپروائزر یوآن لی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر تانگ چاو سونگ، ڈپٹی جنرل منیجر لیو لی چیانگ اور گروپ کوآرڈینیٹر ژانگ لنہوئی شامل تھے۔ملاقات کا مقصد ثقافتی تبادلے کے مواقع تلاش کرنا تھا،جس میں پین کلچرل ایکسپورٹ، وزٹ پرفارمنس، ثقافتی مصنوعات،نئے فن پاروں کی گردش،آرٹ کی نمائشیں،ثقافتی نمائشیں، گیلریاں، موسیقی، تہوار وغیرہ شامل تھے۔دونوں اطراف نے پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی روابط کو بڑھانے کے لیے اہم کردار پر زور دیا

Comments Off on نگران وفاقی وزیر ثقافت جمال شاہ نے سی پیک کے تحت اقتصادی کوششوں کے ساتھ ثقافتی روابط کی اہمیت پر زور دیا

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…