نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی وفد کے ہمراہ 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
.
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ چین کے قائم مقام قونصل جنرل چارکی نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو لاہور ایئر پورٹ سے رخصت کیا۔ قائم مقام چینی قونصل جنرل نے دورہ چین کے حوالے سے وزیراعلیٰ محسن نقوی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ کا دورہ چین باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اہم ہوگا۔ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، سید اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ بھی وزیراعلیٰ کے وفد میں شامل ہیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی چین میں بزنس کمیونٹی، سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام، صنعتکاروں، زراعت، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …