Home Gwadar Updates Urdu نیشنل ڈویلپمینٹ کونسل کی میٹنگ میں گوار فری زون کو ٹیکس سے مستثنٰی قرار دینے کا فیصلہ۔۔۔۔۔

نیشنل ڈویلپمینٹ کونسل کی میٹنگ میں گوار فری زون کو ٹیکس سے مستثنٰی قرار دینے کا فیصلہ۔۔۔۔۔

حکومتِ پاکستان نے نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے اجلاس میں غیر یقینی کیفیات کا خاتمہ کرکےگوادر فری زون کو ٹیکس سے مستثنٰی قرار دینے اور تجارت سے وابستہ افراد کو خصوصی مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔گوادر فری زون دراصل گوادر بندرگاہ سے متصل شہر کی تعمیر وترقی کی حکمت عملی کا حصہ ہےاور گوادر پورٹ کنسیشن ایگریمنٹ سنگاپور کے ساتھ طے پایا تھا جس کی رو سے گوادر پورٹ آپریڑز اور تاجروں کو مراعات دینا معاہدے کا حصہ تھا جس کے بعد چائینہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی نے 2013 میں گوادر پورٹ کی باگ دوڑ سنبھالی لی۔واضح رہے کہ گوادر فری زون میں 23 سال کے لئے پورٹ آپریٹرز کو خصوصی مراعات حاصل تھیں لیکن اب حکومت نےانڈسٹریل یونٹس کے ذریعے تجارت کو فروغ دینے کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …