نیوگوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ٹیسٹ فلائٹ مارچ میں ہو گی
.
نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ کو فعال بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل گرین فیلڈ کے اسٹیٹ آف دی آرٹ رن وے پر آزمائشی پرواز مارچ میں شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس رن وے پر اے ٹی آر 72ائربس اے تھری زیرو زیرو/اے تھری ٹو زیرو اور اے تھری تھری زیرو ائربس بوئنگ سیون تھری سیون اور بوئنگ اور جمبو جیٹ سیون فور سیون اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازیں ہونگی۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ امکانی طور پر جون 2023ء میں مکمل کیا جائیگا۔ ائرٹریفک کنٹرول اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ ائرپورٹ عوامی جمہوریہ چین‘ سلطنت عمان اور پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی اوپن سکائی پالیسی کے تحت بنا رہے ہیں۔ گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ سی پیک کا ایک پراجیکٹ ہے۔