نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا سلسلہ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل …
Enter Your Summary here.
پاکستان کی جانب سے سی پیک کے تحت گوادر بندرگاہ کی ترقی کے سفر کوتیزی سے آگے بڑھایاجارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے آگاہ کیا ہے کہ گوادر بندرگاہ میں تنظیم و انصرام کے عمل میں تیزی آگئی ہے۔ کارگو اور مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) جہازوں نے بندرگاہ پہنچنا شروع کردیا ہے۔ دریں اثنا چائینہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین (سی او پی ایچ سی) ژانگ باؤژونگ نے اعلان کیا ہے کہ سی پیک کا ارلی ہارویسٹ منصوبہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیراتی کام کووڈ-19 کی وبا سے قطع نظرجاری ہے اور یہ خوش اسلوبی سےاپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔نیز وفاقی حکومت نے ہوائی اڈے پر تعمیراتی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے بجلی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا ہے۔