نیو گوادر ایئرپورٹ علاقائی تجارت کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔
.
ویلتھ پی کے کی رپورٹ کے مطابق نیو گوادر ہوائی اڈہ (این جی آئی اے) علاقائی تجارت اور روابط کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان ساحلی شہرگوادر کو چین کے ساتھ تجارت کے لیے اہم بندرگاہ اور تجارتی مرکز کے طور پر ترقی دینے کے لیے کام کر رہا ہے ۔ اس کے علاوہ نیو گوادر ایئر پورٹ ایک نیا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہےجو سی پیک کے فریم ورک کے تحت گوادر میں بنایا جا رہا ہے اور یہ معاہدے کا ایک اہم منصوبہ ہے اور چین اس منصوبے کے لیے ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






