Home Latest News Urdu وزیراطلاعات عطاء تارڑ سے چینی سفیر کی ملاقات؛ سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال
Latest News Urdu - March 21, 2024

وزیراطلاعات عطاء تارڑ سے چینی سفیر کی ملاقات؛ سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال

.

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں تعینات عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ ژئی ڈونگ کی ملاقات ہوئی جس میں سی پیک، پاک چین اسٹریٹجک تعلقات، میڈیا اور فلم کے شعبے میں جاری تعاون اور چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چینی سفیر نے عطاء اللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور سی پیک کے بارے میں جعلی خبروں کی روک تھام کے لئے پاک چین انفارمیشن کوریڈور کے قیام کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے سی پیک کے حوالے سے جعلی خبروں کے انسداد کے لئے حکومت سے حکومت اور میڈیا سے میڈیا کی سطح پر میکنزم وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

Comments Off on وزیراطلاعات عطاء تارڑ سے چینی سفیر کی ملاقات؛ سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال

Check Also

پاکستان کی چین کو تل کی برآمدات میں 29 فیصد اضافہ،10.37 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں

رواں سال کی پہلی سہ ماہی جنوری سے مارچ 2024 کے دوران پاکستان کی چین کو تل کی برآمدات29 فی…