وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ کے انتقال پر دکھ کا اظہار
.
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ کے انتقال پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے، وہ پاکستان کے عظیم دوست تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں 2013 ءمیں ان کا دورہ پاکستان اچھی طرح یاد ہے،دکھ کی اس گھڑی میں ہمارے جذبات اور ہمدردیاں سابق وزیراعظم لی کی چیانگ کے خاندان اورچینی قوم کے ساتھ ہیں
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…