Home Latest News Urdu وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ۔
Latest News Urdu - September 20, 2023

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ۔

.

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے لیے پاکستان کی  بھرپورحمایت کا اظہار کیا ہے۔ نیویارک میں یو این جی اے کے موقع پر گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کوآپریشن کے نتائج سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پائیدار ترقیاتی اہداف(ایس ڈی جیز)کے حصول کی جانب پیش رفت کو کورونا،جنگوں اور موسمیاتی تبدیلی کے متعدد بحرانوں کی وجہ سے شدید دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے جی ڈی آئی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا اور اس کے نفاذ سےحاصل کئےگئے سنگ میل کو سراہا۔وزیراعظم نے زور دیا کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو اور چین پاکستان اقتصادی راہداری ایس ڈی جیز کے حصول کے لئے اہم ذریعہ ہیں۔انہوں نے 5 اہم شعبوں میں اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالی،ان شعبوں میں خوراک کی پیداوار، بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری، صنعت کاری، صحت کی دیکھ بھال کے لچکدار نظام اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرناشامل ہیں۔ وزیر اعظم نے ترقیاتی عمل کی تمام سطحوں پر مناسب سرمایہ کاری کی ضرورت کو مزید اجاگر کیا اور صدر شی جن پنگ کی طرف سے جی ڈی آئی کے نفاذ کے لیے 10 ارب ڈالر کے ایک اور فنڈ کے قیام کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین اور گروپ آف فرینڈز آف جی ڈی آئی کے دیگر اراکین کے ساتھ اپنے تعاون کو بڑھانے کا منتظر ہے تاکہ ایس ڈی جیزپر عمل درآمد کے لیے ان کی اجتماعی خواہش کو پورا کیا جا سکے۔۔

Comments Off on وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کے عزم کا اعادہ۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔