وزیراعظم اگلے ہفتے رشکئی خصوصی اقتصادی علاقہ کے ترقیاتی معاہدے کی دستخطی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
.
سی پیک کے تحت خیبرپختونخوا (کے پی) میں ایم- ون نوشہرہ کے قریب رشکئی اسپیشل اکنامک زون واقع ہے۔ایک اہم پیش رفت کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے رشکئی خصوصی اقتصادی علاقے کے ترقیاتی معاہدے کی دستخطی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اس خصوصی اقتصادی علاقہ کی 1000 ایکڑ اراضی تین مراحل میں تیار کی جائے گی۔ صنعتی استعمال کے لئے مختص کل رقبہ 702 ایکڑ ہے اور وفاقی قواعد و ضوابط کے مطابق فیز-I میں 159 ایکڑ ، فیز-II میں 279 ایکڑ اور اس کے بعد فیز III میں 264 ایکڑ رقبہ تیار کیا جائے گا۔ تجارتی استعمال کے لئے 76 ایکڑ رقبہ مختص کیا گیا ہے۔ یہ خصوصی اقتصادی علاقہ اہم صنعتوں کی میزبانی کرے گا جن میں گارمنٹس وٹیکسٹائل مصنوعات ، ہوم بلڈنگ میٹریلز ، جنرل مرچنڈائز ، الیکٹرانکس و برقی آلات ، آٹوموبائل اور مکینیکل آلات شامل ہیں۔