Home Latest News Urdu وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات،سی پیک کے اگلے مرحلے میں تیزی سے آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار
Latest News Urdu - March 14, 2024

وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات،سی پیک کے اگلے مرحلے میں تیزی سے آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار

.

وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں چین کے سفیر نے ملاقات کی، وزیراعظم نے مبارکباد پر چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے پاک چین مضبوط تعلقات کے فروغ میں چینی قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے انتھک محنت کرے گی، پاکستان سی پیک کو اگلے مرحلے میں لے جانے کیلئے پرعزم ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کیلئے خصوصی اقتصادی زونز کو جلد آپریشنل کرنے کیلئے پرعزم ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا قیام ہماری گزشتہ حکومت میں عمل میں لایا گیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ چینی کمپنیوں کو پاکستان میں کئی منافع بخش مواقع ملیں گے، چینی سفیر نے پاک چین تعلقات میں بہتری کیلئے چینی قیادت کے عزم کی یقین دہانی کرائی۔

Comments Off on وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات،سی پیک کے اگلے مرحلے میں تیزی سے آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار

Check Also

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال چین اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کے حوالے سے چین کے دورے پر بیجنگ میں موجود

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال چین اور پاکستان کے د…