وزیراعظم شہبازشریف کی ہواوے کے اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات،پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعوں پر تبادلہ خیال۔
.
وزیر اعظم شہباز شریف نے ہواوے کے مشرق وسطیٰ اور افریقہ ریجن کے سینئر نائب صدر یی شیانگ سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے اور حکومت مسقبلِ قریب میں آئی ٹی برآمدات کو 1.5 ارب ڈالر سے بڑھا کر 15 ارب ڈالر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ غیر ملکی ٹیک کمپنیوں کو سرمایہ کاری اور توسیع کے تمام پہلوؤں میں مدد فراہم کی جائے گی اور ہواوے کے ساتھ قریبی تعاون کے نتیجے میں پاکستانی نوجوانوں کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) اداروں کے قیام سمیت مختلف ذرائع سے تربیت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے زور دے کر کہا کہ ٹیکنالوجی کی صنعت میں سرمایہ کاری سے پاکستانی نوجوانوں بالخصوص خواتین میں روزگار اور پیشہ وارنہ تربیت کو فروغ ملے گا۔اس ملاقات میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور چینی سفارتخانے کی ناظم الامور پانگ چنکسو بھی موجود تھیں۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …