وزیراعظم شہباز شریف آج تھر میں سی پیک منصوبے کے تحت 660 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے
.
وزیراعظم شہباز شریف آج تھرپارکر کے مختصر دورے پر اسلام کوٹ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ سی پیک منصوبے کے تحت 660 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے پاور پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم ہاؤس کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق وزیراعظم آج صبح ساڑھے 10 بجے اسلام کوٹ ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ان کا استقبال کریں گے۔ وزیراعظم 330 میگاواٹ پاور پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے علاوہ کول مائینز کا بھی دورہ کرینگے۔ وہ تھرکول پاور کے 660 میگاواٹ کے دو بجلی گھروں کا بھی افتتاح کریں گے۔ پاور پروجیکٹ کے افتتاح کے بعد تھرکول سے 2640 میگاواٹ بجلی سسٹم سے منسلک ہوجائے گی۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …