Home Latest News Urdu وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، اقتصادی، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
Latest News Urdu - February 1, 2025

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، اقتصادی، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اقتصادی اور سکیورٹی تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے چینی سفیر کو چینی سال نو کی مبارکباد دی اور نئے سال کی تقریبات میں چینی قیادت کے ساتھ ساتھ چین کے برادر عوام بشمول پاکستان میں مقیم تمام چینی شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے خوشحالی لائے گا۔ چینی سفیر نے اس خوشی کے موقع پر چینی حکومت اور اس کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی کے لئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

Comments Off on وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، اقتصادی، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

Check Also

نائب وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ دفتر خار…