Home Latest News Urdu وزیراعظم شہباز شریف نےگوادر میں چائنہ ایکسپو سنٹر کا افتتاح کردیا
Latest News Urdu - July 27, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نےگوادر میں چائنہ ایکسپو سنٹر کا افتتاح کردیا

.

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گوادر میں چائنہ ایکسپو سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد اور افتتاح بھی کیا ہے، جن میں بسیمہ۔خضدار روڈ،آواران۔جھلجاؤ روڈ، نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور 132 کے وی کی پنجگور، ناگ، بسیمہ، نل ٹرانسمشن لائن شامل ہیں۔ قبل ازیں گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے گوادر پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا استقبال کیا، گوادر کے دورے میں وفاقی وزراء بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔ دورہ کے دوران وزیراعظم گوادر یونیورسٹی کے ہونہار طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم اور تقاریب سے خطاب کریں گے، شہباز شریف گوادر کے مستحق ماہی گیروں میں امدادی چیک بھی تقسیم کریں گے۔

Comments Off on وزیراعظم شہباز شریف نےگوادر میں چائنہ ایکسپو سنٹر کا افتتاح کردیا

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …