وزیراعظم شہباز شریف نے پاک چین دوستی کو سراہتے ہوئے صدر شی کے عالمی ترقیاتی اقدام کو خوش آئند قرار دیا
.
چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک چین دوستی کے مضبوط بندھن اور “اٹوٹ بھائی چارے” کی تعریف کی جس نے کئی سالوں سے چینی اور پاکستانیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے جوڑ رکھا ہے۔ وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 20 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے چین اور دنیا کے لیے اہم مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے صدر شی جن پنگ کی حکمت اور دور اندیشی کے حامل بابصیرت اور متحرک رہنما کے طور پر تعریف کی۔ انہوں نے عوام میں خوشحالی لانے کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری کی کامیابی پر بھی روشنی ڈالی اور پاکستان کی جانب سے شی کے عالمی ترقیاتی اقدام کی حمایت جاری رکھنےکے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…