وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نہایت معاون ثابت ہوگا
.
اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک پرائم کے بانی علی سلمان لکھتے ہیں کہ چین اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے بعد جاری کیا گیا مشترکہ بیان دونوں ممالک کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کا مکمل تجزیہ پیش کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پہلے ہی سی پیک سے 46 ارب ڈالر کا مالی فائدہ ہوا ہے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں توقع ہے کہ مشترکہ منصوبے اور چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی ممکن ہو۔ پاکستان کو 1,733 کلومیٹر طویل ایم ایل ون پروجیکٹ میں چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوششوں میں تیزی لانی چاہیے۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان کو اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیت اور ہنر کی ترقی کو از سر نو تشکیل دینا چاہیے تاکہ بنیادی ڈھانچے اور آزاد تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھایا جا سکے جو چین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی معاملات کا عکاس ہے۔