Home Latest News Urdu وزیراعظم شہباز شریف کا چین کے شہر بیجنگ میں آنژن ہسپتال کا دورہ۔

وزیراعظم شہباز شریف کا چین کے شہر بیجنگ میں آنژن ہسپتال کا دورہ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے شہر بیجنگ میں آنژن ہسپتال کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے دورے میں ہسپتال میں دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں موثر نظام، جدید ٹیکنالوجی اور بہترین خدمات کی فراہمی پر ہسپتال کی انتظامیہ کی تعریف کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کو اسلام آباد میں زیر تعمیر منصوبوں اور وزارت صحت کو اسلام آباد میں زیر تعمیر جناح میڈیکل کمپلیکس اور دیگر ہسپتالوں میں آنژن ہسپتال کی طرز پر سادہ، مضبوط اور پائیدار انفراسٹرکچر قائم کرنے کی ہدایت کی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں زیر تعمیر ہسپتالوں میں چین کی طرز پر معیاری سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی جائے اور وزیراعظم کو آنژن ہسپتال میں موجود سہولیات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔ وزیراعظم کو دورے میں ہسپتال میں دستیاب صحت کی سہولیات اور ہسپتال کے موثر انتظام کے لیے موجود روبوٹس اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کی سہولیات کا معائنہ کرایا گیا، دورے میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ڈاکٹر احسن اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور اعلی افسران شریک تھے۔

Comments Off on وزیراعظم شہباز شریف کا چین کے شہر بیجنگ میں آنژن ہسپتال کا دورہ۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…