وزیراعظم شہباز شریف کراچی سرکلر پراجیکٹ کو سی پیک میں شامل کرنے کے لیے پُر عزم
.
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو سی پیک کے بینر تلے لانے کی کوشش کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کو سی پیک منصوبوں میں شامل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ، چیئرمین پی اینڈ ڈی سندھ اور صوبائی وزراء نے وزیراعظم کو مختلف منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو آگاہ کیاگیا کہ 2016 میں کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کو 6 ویں جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) نے سی پیک پروجیکٹس میں شامل کیا تھا۔ کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کو سی پیک فنڈنگ کے تحت 2017 میں ایکنیک نے 207.546 ارب روپے کی لاگت پر منظور کیا تھا۔ اب اس پراجیکٹ کو ایکنیک نے 2022 میں 181 ارب روپے پرنظر ثانی کی ہے جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) موڈ کے تحت شروع کی جائے گی۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…