Home Latest News Urdu وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سی پیک کےدس سال کی تکمیل پر چین اور پاکستان کو مبارکبادپیش۔
Latest News Urdu - July 5, 2023

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سی پیک کےدس سال کی تکمیل پر چین اور پاکستان کو مبارکبادپیش۔

.

وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کےدس سال مکمل ہونے پر چین اور پاکستان کو مبارکباد دی اور کہا ہے سی پیک شی جن پنگ اور نوازشریف کے ترقی سب کیلئےوژن کا شاندار نمونہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر چین اور پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں کہا کہ چین اورپاکستان آئرن برادرز ہیں،سی پیک بااعتمادسٹرٹیجک کوآپریٹوپارٹنرشپ کانیا باب ہے،سی پیک شی جن پنگ اور نوازشریف کے ترقی سب کیلئےوژن کاشاندار نمونہ ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈروڈمنصوبہ شی جن پنگ کی امن،دوستی، معاشی شراکت داری کی سوچ کامظہرہے، سی پیک صدرشی جن پنگ کاپاکستان کےعوام کے لئے تحفہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ افسوس 4سال سی پیک کی راہ میں رکاوٹ آئی، چین جیسے عظیم دوست پر بے بنیاد الزامات عائد ہوئے، سی پیک کے دشمن خطے میں ترقی،امن، خوش حالی کے دشمن ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ ہمارے عوام کو غربت سے نجات ملے۔

Comments Off on وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سی پیک کےدس سال کی تکمیل پر چین اور پاکستان کو مبارکبادپیش۔

Check Also

چینی کاروباری ادارے پاکستان کی کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں، محمد اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے چینی سرکاری اور پرائیویٹ انٹرپرائزز پر زور …