وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چینی شہریوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کرنے کے عزم کا اظہار۔
.
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ذمہ داریاں انجام دینے والے چینی کارکنوں اور ان کے خاندانوں کو بہترین اور مثالی سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور 26 مارچ کے افسوسناک اور بزدلانہ واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ چینی شہریوں پر گذشتہ ہفتے ایک حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے داسو میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی کارکنوں سے ملاقات کی اور ایک تقریب سے خطاب میں چھ چینی انجنیئرز پر حملے کو بزدلانہ قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کا مقصد پاکستان اور چین کی بے مثال دوستی کو نقصان پہنچانا تھا اور یقیناً یہ پاکستان کے دشمنوں کا کام ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…