وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس سے قبل عالمی سربراہان کے لیے منعقدہ استقبالیہ میں شرکت۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس سے قبل عالمی سربراہان کے لیے منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی۔ چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہبازشریف کا استقبال کیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی راہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ وزیرِاعظم کی روسی صدر ولادی میر پوٹن،، بیلاروس کے صدر الیکزانڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، ترک صدر رجب طیب ایردوان، تاجک صدر امام علی رحمن ،مالدیپ کے صدر محمد معیزو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس سے غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






