Home Latest News Urdu وزیراعظم شہباز شریف کی سی آئی ڈی سی اے کے چیئرمین سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سی آئی ڈی سی اے کے چیئرمین سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

.

وزیراعظم شہباز شریف نے آج بیجنگ میں ملاقاتوں کے دوران چینی تجارتی اور صنعتی اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ چین کے عالمی تعاون کے ادارے (سی آئی ڈی سی اے)کے چیئرمین ، ایمبسیڈر لو ژائو ہوئی سے بیجنگ میں بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایم ایل ون منصوبے میں چین کی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحول دوست معیشت، مواصلات ، معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں چینی باشندوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ایمبسیڈر لو ژائو ہوئی نے خصوصی اقتصادی زونز اور صحت کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ سی آئی ڈی سی اے کے تعاون کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت سماجی و اقتصادی ترقی کے حوالے سے مشترکہ ورکنگ گروپ کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں بھی تعاون کی یہ رفتار برقرار رہے گی۔

Comments Off on وزیراعظم شہباز شریف کی سی آئی ڈی سی اے کے چیئرمین سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…