وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے ملاقات،اسٹریٹیجک شراکت داری اور سی پیک تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق
.
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون بڑھنے اور اسٹریٹیجک شراکت داری مزی مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔ شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد چین کا یہ پہلا دورہ ہے، وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور اعلیٰ سرکاری افسران کا وفد بھی وزیراعظم کے ساتھ ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی، خصوصاً اقتصادی شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔دونوں ممالک کے سربراہان نے سی پیک سمیت کثیر الجہتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹیجک پارٹنرشپ مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…