Home Latest News Urdu وزیراعظم شہباز شریف کی جنگ عظیم دوم میں فتح کی سالگرہ پر چین کی اہم فوجی پریڈ میں شرکت۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جنگ عظیم دوم میں فتح کی سالگرہ پر چین کی اہم فوجی پریڈ میں شرکت۔

دوسری جنگ عظیم کی 80ویں سالگرہ پربیجنگ میں منعقدہ پریڈ میں شرکت کیلئے چین کے صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیر اعظم شہباز شریف ایک ساتھ پہنچے۔اس پریڈ میں بھارتی وزیراعظم کو مدعو نہیں کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی ایشیا کے طاقتور ترین ممالک کے رہنمائوں کے ساتھ موجودگی خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے 80 سال قبل فتح کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اقوام عالم پر زور دیا کہ وہ جنگ کی بنیادی وجوہات دور کریں اور تاریخی سانحات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکیں۔شی جن پنگ نے پرامن ترقی کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments Off on وزیراعظم شہباز شریف کی جنگ عظیم دوم میں فتح کی سالگرہ پر چین کی اہم فوجی پریڈ میں شرکت۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…