Home Latest News Urdu وزیراعظم عمران خان اپنے آئندہ دورہ چین میں چینی سرمایہ کاروں کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔
Latest News Urdu - January 19, 2022

وزیراعظم عمران خان اپنے آئندہ دورہ چین میں چینی سرمایہ کاروں کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔

۔

وزیر مملکت اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) اظفر احسن اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے ایک میٹنگ کے دوران کہا ہے کہ وہ بزنس ٹو بزنس اور بزنس ٹو گورنمنٹ تعاون کے لیے اہم چینی سرمایہ کاروں کو مدعو کرنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کو ان کے آئندہ دورہ چین کے دوران سہولت فراہم کریں گے۔ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ آئندہ دورہ چین پہلے سے قائم لازوال تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔ انہوں نے تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا اور ان منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا جو فی الحال پائپ لائن میں ہیں تاکہ سرمایہ کاری کے لیے مزید راہیں ہموار ہوں۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 3 سے 5 فروری کے دورے کے دوران اسلام آباد اور بیجنگ کے حکام دیگر امور کے علاوہ سی پیک پر گفت و شنید کریں گے۔

Comments Off on وزیراعظم عمران خان اپنے آئندہ دورہ چین میں چینی سرمایہ کاروں کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…