وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں ‘ون سٹاپ سروس’ کی منظوری دے دی۔
.
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سی پیک اتھارٹی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کردہ خصوصی اقتصادی زونز ماڈل میں ’ون اسٹاپ سروس‘ (او ایس ایس) کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ سروس تمام ضروری خدمات، منظوریوں، لائسنسوں اور اجازت ناموں کے لیے ون اسٹاپ سروس (او ایس ایس) کے ذریعے درخواستوں کی وقتی حد تک تیز رفتار پروسیسنگ کی سہولت فراہم کرتی ہے جو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کو سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں اپنے کاروبار قائم کرنے کے لیے درکار ہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…